اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ کے ذریعے اپنی تیسری شادی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کی تردید کر دی۔ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے میری شادی کے حوالے سے جھوٹی خبریں چلانا انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے، اگر برطانیہ میں ایسا ہوتا تو کئی لوگ عہدوں سے فارغ ہوجاتے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ کہ میڈیا نے میری شادی کے حوالے سے جس خاتون کی تصاویر چلائیں اسے میں نہیں جانتا ہوں اور نہ ہی کبھی ملا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی گمراہ کن خبریں دینا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور اخلاقی طور پر زوال پذیر ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔