پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئندہ چوبیس گھنٹے،موسلا دھاربارش کہاں کہاں ہوگی،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

datetime 13  جولائی  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیریں سندھ (کراچی ،میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن)، شمالی بلوچستان (قلات، نصیر آباد، مکران، ژوب ڈویژن)، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو گی۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ زیریں سندھ (کراچی ، حیدرآباد ڈویژن)، جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن)، قلات اور ژوب ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، قلات، میر پور خاص ڈویژن اور بارکھان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کشمیر میں کوٹلی85، مظفر آباد23، گڑھی دوپٹہ10، خیبرپختونخواہ میں کاکول88، بالاکوٹ61 سید شریف45، لوئر دیر43، مالم جبہ17، بلوچستان میں خضدار03، بارکھان02 جبکہ سندھ میں چھاچرو کے مقام پر 22ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پنجگور 46، دالبندین، سبی، سکھر 45، نوکنڈی،تربت، دادو، لاڑکانہ اور موہنجو داڑو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…