سری نگر(آئی این پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما شبیر شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف سے اپیل ہے کہ مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے لائیں اور اقوام متحدہ کے مبصرین کو مقبوضہ کشمیر میں بھیجاجائے ،عالمی برادری بھارت کی بر بریت کا نوٹس لے ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں شبیر شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے لائیں ۔ اقوام متحدہ مبصرین کو مقبوضہ کشمیر میں بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی بر بریت کا نوٹس لے ، اس وقت کشمیر کے حالات خراب ہیں۔2ہزار سے زائد کشمیری زخمی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، حریت رہنماء شبیر شاہ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ کشمیر کا ساتھ دیا ہے۔دریں اثناء ترجمان حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ عبدالحمید لون نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر آرمی چیف کے بیان سے بہت حوصلہ ملا ہے،ایک لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں،پوری دنیا میں واحد ملک پاکستان ہے جو مقبوضہ کشمیر کا کیس لڑرہا ہے۔وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا کشمیر کی آزادی کیلئے کردار مایوسی کن رہے اور اقوام متحدہ کا کشمیر کی آزادی کیلئے کردار مایوس کن ہے اور اقوام متحدہ ہمیشہ دوسرے معیار کا شکار رہا ہے،عبدالحمید لون نے کہا کہ آرمی چیف کے کشمیر کے متعلق بیان سے بہت حوصلہ ملا ہے،پاکستان پوری دنیا میں کشمیر کا کیس لڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد کشمیر اپنی جانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔