جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا،نیا ایکسپریس وے،بڑا اعلان ہوگیا

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سوات ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کا آغازکرنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔وزیراعلیٰ11 اگست2016 کو منصوبے کی تعمیر کا با ضابطہ افتتاح کریں گے ۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب، چیف سیکرٹری امجد علی خان، ڈائریکٹر جنرل فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل محمد افضل، صوبائی محکموں مواصلات و تعمیرات اور منصوبہ بندی و ترقیات کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں سوات ایکسپریس وے منصوبے کی لاگت ، ادائیگی کے ٹائم فریم اور طریق کار اور سبسڈی سمیت دیگر متعلقہ معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ منصوبے کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت اپنے ذمے مجموعی اخراجات 11.5 ارب روپے میں سے 6 ارب روپے 31 جولائی تک فراہم کرے گی جبکہ بقیہ 5.5 ارب روپے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختص کر دیئے جائیں گے جبکہ منصوبے کی تعمیر کا با ضابطہ افتتاح 11 اگست کو کیا جائے گا۔منصوبے کا افتتاح موٹروے پر کرنل شیر خان انٹر چینج پر کیا جائے گا جہاں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے جبکہ اگلے ماہ ملاکنڈ میں ٹنل کی تعمیرکا افتتاح کیا جائے گا تاہم ایکسپریس وے پر بیک وقت مختلف مقامات پر تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا تاکہ تقریباً ڈیڑھ سال کی مدت میں منصوبے کو مکمل کیا جاسکے۔ قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل محمد افضل نے خیبرپختونخوا میں آئل ریفائنری، سیمنٹ فیکٹری ، ٹاؤن شپ سکیموں اور ٹیکنکل مراکز کے قیام کے منصوبوں پر کام کرنے کی بھی رضامندی ظاہر کی ۔ اسی طرح اُنہوں نے چترال، بٹہ کنڈی ، ناران اور بالا کوٹ میں ہائیڈل پراجیکٹس پر بھی کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور یقین دلایا کہ وہ تین ماہ کے اندر کام شروع کرسکتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے مذکورہ منصوبوں پر تفصیلی بات کرنے کیلئے آئندہ ہفتے اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی اسی طرح انہوں نے صوبے میں آئل ریفائنری کے قیام کیلئے ضروری اقدامات اُٹھانے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تاکہ اس کیلئے اراضی کا حصول ممکن ہو سکے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے حکومتی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ کمرشل پلاٹس کو ڈویلپ کرنے کا جامع پروگرام دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت صوبے کی معیشت کے استحکام اور روزگار کو فروغ دینے کیلئے وسیع پیمانے پر کارخانے لگانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کیلئے کمپنی بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صنعتوں کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے ون ونڈ و آپریشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت قوم کے روشن مستقبل کیلئے وسائل عوام کی فلاح و ترقی اور خوشحالی پر خرچ کر رہی ہے اور اس سلسلے میں سالانہ پانچ سے چھ ارب روپے لگائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں ہماری ترقی کے ا ہداف متعین ہیں اورہم اپنے اہداف کی طرف برق رفتار ی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…