جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

کشمیر میں ظالمانہ کارروائیاں،پاکستان متحریک، یورپی یونین سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر معصوم کشمیریوں کے قتل کے ذمہ داروں کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں ، انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت کو کسی قسم کا استثنیٰ نہیں ملنا چاہیے ۔سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے دفتر خارجہ میں یورپی ممالک کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی بریریت اور قتل و غارت گری کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے بھارت کو کسی قسم کا استثنیٰ نہیں دینا چاہیے ۔ بے گناہ کشمیریوں کے قتل کے ذمہ داروں کے خلاف شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے ۔ یورپی یونین کے ممالک بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھائیں ۔انسانی حقوق کا وکیل ہونے کے ناطے یورپی ممالک بھارتی مظالم کی مذمت کریں ، بھارت کو انسانی حقوق کی پامالی سے روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،بھارت انسانی حقوق غصب کر کے کشمیری عوام کو ان کے بنیادی مطالبے سے نہیں ہٹا سکتا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…