پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی (ولی )کی سر براہ بیگم نسیم ولی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بنائے پنجاب چائنہ اکنامک کاریڈور کو تسلیم نہیں کر تے، صوبائی حکومت اس معاملے پر وفاق کا ساتھ نہ دیں ۔انہوں نے ریڈور قو می احتجاج کا اعلان بھی کردیا۔عوامی نیشنل پارٹی ولی گروپ کی سر برا بیگم نسیم ولی خان نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ ہم نواز شریف کا بنایا ہو اچائنہ اکنامک پنجاب کاریڈورکو تسلیم نہیں کرتے نواز حکومت چینی حکومت کو بد نام کر نے کی سازش کر رہے ہیں جو ہم کسی طور بھی کامیاب نہیں ہو نے دینگے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر وفاق کا ساتھ نہ دیں اگرصو بائی حکومت نے اکنامک کاریڈور معاملے پر وفاق سے احتجاج نہ کیا تو ذمہ دار وہ خود ہو نگے ۔جب تک اکنامک کاریڈرو کا مغربی روٹ بحال نہ ہو گا اس وقت تک وفاق کو خیبر پختونخوا میں زمین خرید نے نہیں دینگے ۔آخر میں بیگم نسیم ولی خان نے آج سے کاریڈور قو می احتجاج کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ اس احتجاج کو آئین کے دائرے میں رہ کر کر ینگے جسکا پہلا جلسہ اتوار کے روز کر ک میں ہو گا جس میں تمام سیاسی پارٹیوں، پیشہ ور تنظیموں اور اولسی مشران شر کت کر ینگے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔