لاہور(آئی این پی)عمران خان کی مانیکا خاندان کی لڑکی سے شادی کی افواہیں،سابق رکن قومی اسمبلی احمد رضا مانیکا کا حیرت انگیز انکشاف،خاور مانیکا کی کوئی سالی نہیں ہے،عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کوتحریک انصاف کے علاوہ مانیکا خاندان کے سابق ایم این اے احمد رضا مانیکا نے بھی تردید کر دی‘احمد رضا مانیکا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مانیکا خاندان کی کسی لڑکی سے شادی نہیں کی‘ کہا جا رہا تھا کہ عمران خان کی تیسری شادی خاور مانیکا کی سالی مریم سے ہوئی ہے لیکن خاور مانیکا کی کوئی سالی ہے ہی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق مانیکا فیملی کے اہم رکن سابق ایم این اے احمد رضا مانیکا نے عمران خان کی مانیکا فیملی میں تیسری شادی کے چرچوں کے حوالے سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی مانیکا خاندان کی کسی لڑکی سے کوئی شادی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا تھا کہ عمران خان کی تیسری شادی خاور مانیکا کی سالی مریم سے ہوئی ہے لیکن احمد رضا مانیکا نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔احمد رضا مانیکا کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کی کوئی سالی ہی نہیں ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے بھی ان خبروں کی تردید کی ہے اور کہا کہ پاکپتن کی مانیکا فیملی سے عمران خان کی روحانی وابستگی ہے اور شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایسی اطلاع ہوئی تو میڈیا کو مطلع کریں گے۔قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔عمران خان نے شادی سے متعلق تمام ذمہ داری اپنی بہنوں کو سونپ رکھی ہے۔ جبکہ ان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے شادی کی نہ تو پہلے بات کی اور نہ اب مجھے ان باتوں کا کوئی علم نہیں۔۔
عمران خان کی مانیکا خاندان کی لڑکی سے شادی کی افواہیں،سابق رکن قومی اسمبلی احمد رضا مانیکا کا حیرت انگیز انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































