مظفرآباد( این این آئی )پی۔ٹی۔آئی نظریاتی آزاد کشمیر کے کارکن خورشید احمد عباسی نے بیرسٹر سلطان کے خلاف دوسرا انکشاف کردیا۔پی ٹی آئی نظریاتی آزاد کشمیر کے کارکن خورشید احمد عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج دوسرا ا نکشاف کر رہا ہوں۔بیرسٹر سلطان نے وزیر اعظم بننے کے لیے کچھ قوتوں کوچناب فارمولے کی حمایت اور کشمیر کو گلگت طرز پر کشمیر کو آئینی حیثیت دینے کی حمایت کا یقین دلایا۔بیرسٹر سلطان اقتدار کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں جہانگیر ترین مشرف کے ساتھی ہیں وہ اسی وجہ سے بیرسٹر سلطان کے حمایتی ہے کیوں کہ وہ اور بیرسٹر سلطان ملکر تقسیم کشمیر اور مشرف فارمولے پر کام کر رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی سمیت ان تمام لوگوں کو جو مشرف فارمولے اور تقسیم کشمیر کے خلاف تھے انہیں کشمیر میں پارٹی معلاملات سے دور رکھا گیا۔ بیرسٹر سلطان اسی وجہ سے پارٹی کا نام پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی جگہ پاکستان تحریک انصاف کشمیر رکھنے پر بضد تھے۔پارٹی کے نام میں سے آزاد حذف کرنے کا مقصدمشرف فارمولے کی حمایت ہے عمران خان کے نام سے تقسیم کشمیر کا بیان جاری کروانا بھی پلان کا حصہ تھا ۔اس کے پیچھے بھی بیرسٹر سلطان اور جہانگیر ترین تھے۔مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے نام پر دنیا بھر سے پیسہ اکھٹا کرنے والا بیرسٹر سلطان کشمیر اور کشمیریوں کو فروخت کرنا چاہتا ہے۔کشمیر کی عوام بیرسٹر ٹولے کو مسترد کر دیں۔