لاہور ( این این آئی) ریحام خان سے شادی کی خبر بریک کرنیوالے سینئر صحافی عارف نظامی نے کہاہے کہ انہیں عمران خان کی تیسری شادی کا علم نہیں تاہم انہیں دوچارخواتین دکھائی گئی ہیں اور اس کیلئے انتظامات کیے جارہے تھے ،اس مرتبہ عمران خان نے عید بھی خاندان کیساتھ منائی اور غالباً پہلے ہی طرح اب بھی بچوں سے اجازت لینے گئے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے عارف نظامی کاکہناتھاکہ ان کے خیال میں ابھی تیسری شادی نہیں ہوئی ، وہ اس سے لاعلم ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ بشری المعروف پنکی پیرنی کی بہن مریم ابوظہبی میں مقیم ہے اور ابوظہبی یونیورسٹی میں ایڈمن آفیسر ہے ، عمران خان کی روخانی مرشد بشری المعروف پنکی پیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ دوتین چیزوں کافرق تھا، خان صاحب نے عید بھی خاندان کیساتھ منائی ، اب بھی غالباً بچوں سے اجازت لینے کے مشن پر ہیں ، عمران خان کو دوچار خواتین دکھائی گئی ہیں اور وہ اس معاملے میں رابطے میں ہیں ۔