پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جنرل راحیل شریف کو مارشل لاء کی دعوت دینے والے بینر کس نے لگوائے؟ اعتزاز احسن کا حیران کن انکشاف

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ حکومت پانامہ لیکس کے معاملے پر ایسا کمیشن تشکیل دینا چاہتی ہے جس کے ہاتھ پاؤں بندھے اور ہونٹ سلے ہوئے ہوں ،آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی کیلئے ن لیگی وزار ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کر رہے ہیں ،چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ افسران کشمیر میں ن لیگ کیلئے کام کر رہے ہیں ،مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر موجودہ حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے،جنرل راحیل شریف کے فوٹو کے ساتھ اب آجاؤ بینرز حکومتی چال ہے ، حکومت اپنے غلط کاموں پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے،جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں فوج تیار ہے نہ آئیگی،پی ٹی آئی کی طرف سے 19جولائی کو طلب کردہ اپوزیشن کے اجلاس میں پیپلز پارٹی شرکت کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے وفاقی حکومت کے وزراء کی کشمیر انتخابات میں ترقیاتی سکیموں کے اعلانات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی وجہ سے دنیا سخت غم اور غصہ میں ہے شہادتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
لیکن وفاقی حکومت اور پاکستان مسلم لیگ ن کے وفاق میں حکومتی وزراء کی طرف سے کشمیر کے انتخابات میں مداخلت کی وجہ سے صورتحال خراب ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی میں جو شدت آئی ہے اور آزاد کشمیر الیکشن میں نواز لیگ کو واضح نظر آرہا ہے کہ ووٹر خلاف ہیں اسی وجہ سے ریاستی حربے استعمال کئے جا رہے ہیں ہمارے پارٹی کارکن چوہدری منشی کو شہید کیا گیا حویلی میں خواجہ یاسر اور دو ساتھی شہید ہوئے بھمبر میں ن لیگ کے امیدوار نے گولی چلائی لیکن پی پی پی نے انتہائی متانت ،برداشت اور بردباری سے کام لیاانہوں نے کہاکہ چیف سیکرٹری اور اعلی افسران وفاقی حکومت کے نمائندے ہیں اور آزاد کشمیر کی حکومت نے اعلی افسران کے رویے پر شکوہ کرتے ہوئے اعلی افسران کی تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا لیکن تبدیل نہیں کئے گئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی انتخابات میں ن لیگ کو بھاگنے نہیں دیگی ن لیگ آزاد کشمیر انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے افسر شاہی ان کے کنٹرول میں ہے اختیارات کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے جسکا نہیں فائدہ نہیں ہو گا۔آزاد کشمیر انتخابات میں فوج کو معمور کرنا لازمی ہے انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں پی پی پی بھی مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور جلد ہی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیر کا دورہ کرینگے اس موقع پر سینیٹ میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ کشمیر میں حالیہ کشیدگی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا جسے تسلیم نہیں کیا گیا جوڈیشل انکوائری کر کے قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہئے تھا۔
لیکن یہ ن لیگ کی روایت نہیں اور مسلم لیگ کی تاریخ ہے کہ غنڈہ گردی دھاندلی اور بدمعاشی کے ذریعے انتخابات جیتے جاتے ہیں پی پی پی آذاد کشمیر انتخابات میں واحد جماعت ہے جس نے 41نشستوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں ا ور کسی کے ساتھ اتحادنہیں پانامہ پیپرز کے حوالے سے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ ن لیگ ایسا احتساب چاہتی ہے کہ جس میں کمیشن کے ہاتھ اور پاؤں باندھے ہوں آنکھیں اور ہونٹ سلے ہوں ہماری تجویز ہے کہ پانامہ پیپرز کے تمام نامزد کرداہ افراد کا یکساں او ر ایک جیسا احتساب ہو جس میں کوئی امتیاز نہ ہو جسکا بھی نام آئے استشنی نہیں مانگتے ہیں انہوں نے کہاکہ ٹی او آرز کے حوالے سے منظور شدہ سفارشات کو قانونی شکل دینے سے پہلے اپنے قائدین سے مشورہ کریں گے اور اس سلسلے میں مشترکہ اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لینگے انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے فوٹو کے ساتھ اب آجاؤ بینر حکومتی چال ہے حکومت ہمیں خوفزدہ کرنا چاہتی ہے حکومت اپنے غلط کاموں پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے انہوں نے کہاکہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں فوج تیار ہے نہ آئیگی سینیٹر اعتزار احسن نے پی ٹی آئی کی طرف سے 19جولائی کو طلب کردہ اپوزیشن اجلاس کے حوالے سے کہا کہ 19جولائی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی شرکت کریگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…