اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں پر مفتی سعید نے کہا ہے کہ شادی ذاتی معاملہ ہے تبصرہ نہیں کرونگا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی سعید نے کہاکہ عمران خان کی شادی ان کاذاتی معاملہ ہے اور وہ تیسری شادی کی خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے ۔۔یادرہے کہ عمران خان اور ریحام خان کا نکاح مفتی سعید نے ہی پڑھایاتھا اورپی ٹی آئی کے مذہبی ونگ کے عہدیداربھی ہیں ۔