اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی بارے وضاحت کر دی، ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے عمران خان کی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شادی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں عمران خان نجی دورہ پر لندن میں اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے عمران خان کی شادی سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔
پاکپتن کی مانیکا فیملی کے ساتھ عمران خان کی روحانی وابستگی ہے عمران خان نے شادی سے متعلق تمام ذمہ داری اپنی بہنوں کو سونپ رکھی ہے اگر کوئی ایسی اطلاع ہوئی تو میڈیا کو مطلع کریں گے عمران خان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اس حوالے سے خبروں کی تردید کر چکے ہیں ، عمران خان کا کہنا ہے کہ جب شادی کریں گے تو اس کا اعلان بھی کر دیں گے۔