جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

ن لیگ کی نیت خراب ۔۔۔! نیب کس طرح بے بس ہوئی؟دعویٰ نے تہلکہ مچادیا

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی نیت خراب ہے وہ کبھی ٹی اوآرز کا مسئلہ حل نہیں کر یگی ‘حکومتی سسٹم بھی مکمل ’’بیمار ‘‘ہو چکا ہے جسکا علاج صرف احتساب کے ذریعے ممکن ہے‘کرپشن اور مہنگائی حکمرانوں کا حکومتی نشان بن چکا ہے‘نیب کا اہم شخصیات کیخلاف کر پشن کے6مقدمات بند کر نا نیب کے بے بسی کا منہ بولتاثبوت ہے ‘پنجاب کے عوام حکمرانوں سے شعبدہ بازی نہیں عملی اقدامات چاہتی ہے۔
منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ والوں کو پتہ چل چکا ہے کہ احتساب کے بغیر انکے لیے کوئی راستہ نہیں اس لیے وہ پانامہ لیکس کے ٹی او آرز معاملے کو مزید تاخیر کا شکار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پانامہ لیکس کے ٹی آوآرز کے معاملے پر اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گی بلکہ حکمرانوں سے کر پشن اور لوٹ مار کی پائی پائی کا حساب لیکر ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کسی ایک جماعت کا نہیں پاکستان کے عوام کا معاملہ ہے اور حکمرانوں کو اپنی کر پشن کا حساب دینا ہوگا اگر پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز کا مسئلہ حل نہیں ہوگا تو تحر یک انصاف کاسڑکوں پر آنے کا فیصلہ اٹل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…