پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

اختیارات دو ورنہ خودکشی کرلوں گا، دھمکی کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے جنرل کونسلر کا انوکھا اقدام

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) گوجرانوالہ میں اختیارات نہ ملنے پر یونین کونسل نڈالا سندھواں کاجنرل کونسلر لیاقت علی کھمبے پر چڑھ گیا۔ اختیارات دو ورنہ خودکشی کرلوں گا ، جنرل کونسلرنے دہائی ڈال دی۔نجی ٹی وی کے مطابق یونین کونسل نڈالہ سندھواں سے تحریک انصاف کا نومنتخب کونسلر بابا لیاقت علی اختیارات نہ ملنے پر بدظن ہو کر نجی موبائل کمپنی کے ٹاور پر چڑھ گیا اور اختیارات نہ ملنے تک نیچے نہ اترنے کا اعلان کر دیا۔ بابا لیاقت کو کھمبے پر چڑھتا دیکھ کر لوگ وہاں جمع ہو گئے اور اسے نیچے اترنے کا کہتے رہے لیکن بابا لیاقت بضد تھا کہ جب تک اختیارات نہیں ملتے وہ نیچے نہیں اترے گا ، اگر اختیارات نہ ملے تو وہ خودکشی کر لے گا۔ بابا لیاقت کا کہنا تھا کہ اہل علاقہ اور اس کے ووٹرز اختیارات نہ ہونے پر اسے طعنہ دیتے ہیں ، لوگ اس کے پاس اپنی مشکلات کے حل کے لیے آتے ہیں لیکن اس کے پاس کسی بھی قسم کے اختیارات نہیں ہیں جس کی وجہ سے اس نے مایوس ہو کر یہ قدم اٹھایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…