لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)شوہر کو ویزا نہیں ملا، پاکستانی خاتون اکیلی ہی ہنی مون پر چلی گئی ، یونان کے جزیرے پر چھٹیاں مناتی خاتون کی افسردہ تصویروں نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہائشی ہما مبین اور ارسلان بھٹ نے اپنے ہنی مون پر یونان جانے کا پلان بنایا لیکن ویزا میں کچھ مسائل کی وجہ سے ارسلان کا جانا کینسل ہو گیا اور ہما تنہا ہی یونان چلی گئی ۔شوہر کے ساتھ نہ جانے کی وجہ سے پہلے تو ہما نے انکار کیا لیکن پیڈ ٹوور کی وجہ سے اسے جانا پڑا ۔ ہما مبین کے اس سفر میں ساس سسر اس کے ہمراہ تھے ۔پاکستانی خاتون نے یونان کے مشہور جزیرے پر شوہر کو یاد کرتے ہوئے افسردہ چہرے کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا ۔ہما کی تصویریں انٹرنیشنل میڈیا پر چھا گئیں ۔