کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم ملزمان نے پاکستان مسلم لیگ نون ضلع ساؤتھ کے مرکزی دفتر پر حملہ کردیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیاری کے علاقے غریب شاہ کے قریب مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر پر پیر اور منگل کی درمیانی شب نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی جس کے باعث دفتر گولیوں سے چھلنی ہوگیا۔دفتر میں موجود ضلع ساؤتھ کے عہدیدار راجہ سعید، عبداللہ دشتی اور عقیل رحمانی بال بال بچ گئے۔واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا مقصد عہدیداروں کو نشانہ بنانا تھا جبکہ اس سے قبل بھی ضلعی عہدیدار راجہ سعید پر حملہ ہوچکا ہے۔