اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مذہب اسلام میں میت کو دفنانے سے قبل غسل دینا لازم ہے۔ مگر کچھ لاشیں ایسی بھی ہوتی ہیں جنہیں غسل نہیں دیا جاتا۔یہ بات عبدا لستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ بلقیس ایدھی نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہو ئے بتائی ۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ جلی ہوئی، سمندر سے نکالی گئی اور کٹی ہوئی لاشیں جنہیں غسل دینا ممکن ہی نہیں ہوتا تو مجبوراََ انہیں اسی حالت میں دفن کرنا پڑتا ہے ۔
معاشرے کے ناگفتہ بہ رویوں کا تزکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور بقیہ بچوں کی آنے والی زندگی کے خوف کی وجہ سے جلی ہوئی اور سمند ر سے نکالی گئی لڑکیوں کے متعلق اکثر والدین کچھ بھی بتانے سے گریز کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے ایدھی صاحب کا مشن جاری رہے گا ۔
اسلام میں کچھ لاشوں کو غسل نہیں دیا جاتا، وہ لاشیں کو ن سی ہیں ؟جانئے
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/07/BILQUIS-EDHI-.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں