جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

بڑا منصوبہ،پاور چائنہ کنسٹرکشن کمپنی کی درخواست مسترد،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے پاور چائنہ کنسٹرکشن کمپنی کی داسو ڈیم کے تعمیراتی ٹھیکے کی بولی روکنے کے معاملے پر حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی جبکہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے دوران سماعت ریمارکس دئیے ہیں کہ منصوبے کیلئے ورلڈ بنک سرمایہ فراہم کررہا ہے ‘کیا ورلڈ بنک کی شرائط سے باہر جایا جاسکتا ہے‘عدالتی حکم پر اگر ورلڈ بنک فنڈنگ روک دے تو پھر داسو ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ کون دیگا‘غیر ملکی کمپنی کی بات مان لیں تو سب کچھ تباہ ہوجائے گا۔ پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں فاضل بنچ نے سماعت کی۔ جس دوران سپریم کورٹ نے داسو ڈیم کے تعمیراتی ٹھیکے کی بولی روکنے کے معاملے پر پاور چائنہ کنسٹرکشن کمپنی کی حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ منصوبے کے لئے ورلڈ بنک سرمایہ فراہم کررہا ہے کیا ورلڈ بنک کی شرائط سے باہر جایا جاسکتا ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے یہ سوال بھی کیا کہ عدالتی حکم پر اگر ورلڈ بنک فنڈنگ روک دے تو پھر داسو ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ کون دے گا۔ انہوں نے کہا غیر ملکی کمپنی کی بات مان لیں تو سب کچھ تباہ ہوجائے گا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ پاور چائنہ کمپنی نے داسو ڈیم کے تعمیراتی ٹھیکے کی بولی روکنے کی استدعا کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…