کراچی (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے پرویز مشرف جلد وطن واپس آکر باقاعدہ سیاست کا آغا زکریں گے۔ پارٹی ملک گیر سطح پر رکنیت سازی مہم اور ورکرزکنوینشن کا انعقاد کرے گی اور 2018 کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔ان خیالات کا انہوں نے پیر کو مقامی ہوٹل میں اے پی ایم ایل سندھ کی جانب سے عید ملن پارٹی اور رسم تاج پوشی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر اے پی ایم ایل سندھ کے صدرسردار غلام رضاخان،سندھ کے سیکریڑی جنرل پیر میاں زبیراور سند ھ کے سیکریٹری اطلاعا ت محمد علی شیروانی نے ڈاکڑ محمد امجدکی تاج پوشی کی۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل کسی جماعت میں ضم نہیں ہورہی ہے اور نہ ہی کسی سے ہمارا اتحاد ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ملک سے فرار نہیں ہوئے ہیں ۔وہ علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہیں اور جلد ان کی واپسی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ حکمراں ملک کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں ۔یہ تبدیلی اے پی ایم ایل ہی آئندہ انتخابات میں لائے گی اوراگلی حکومت میں اے پی ایم ایل کا اہم کردا ر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قا ئدپرویز مشرف مجھے جوذمے داری دی تھی ۔آج آپ لوگوں کی مدد سے ہم نے تما م صو بوں،ڈویثرن ، اضلاع ،تحصیل اور یو نین کو نسل تک تنظیم سازی مکمل کر لی ہے اور آنے وا لے دنوں میں دبئی میں ہو نے وا لی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پرویز مشرف کو اے پی ایم ایل کی تنظیم سازی مکمل ہو نے کی رپورٹ پیش کریں گے اور اس کے بعد ملک بھر میں پارٹی بھرپور انداز میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا
-
کے جی ایف چیپٹر 2 کے ہدایتکار کا کمسن بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک















































