جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

کراچی ،بڑے خطرے نے سِر اُٹھالیا، تحریک انصاف کا حکومت سندھ کوانتباہ

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ خصوصا کراچی میں تیز بارشوں سے سیلاب جیسی صورتحال کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، اگرسندھ حکومت نے اس حوالے سے فوری اقدامات نہ کئے تو کراچی کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے اس تمامتر صورتحال کی ذمے دار سندھ حکومت ہوگی، سندھ میں بارش اور سیلاب کے ریلیف کے نام پر کروڑوں اور اربوں روپے کرپشن کی جارہی ہے ، یہ باقاعدہ کرپشن انڈسٹری بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنماؤں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی، اور حلیم عادل شیخ نے پیر کے روز انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سبحان علی ساحل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صوبہ سندھ میں 2010ء سے بارشوں کے سیزن میں سیلاب آرہے ہیں جس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں لیکن سندھ میں انفرا اسٹرکچر ، سیلاب اور بارشوں کے نام پر جو ریلیف دیا جاتا ہے اس کروڑوں اور اربوں روپے کی کرپشن کی جار ہی ہے اور یہ باقاعدہ طور پر کرپشن انڈسٹری بن چکی ہے۔اس مرتبہ کراچی کے حوالے سے بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارشوں اور سیلاب کی جیسی صورتحال پیشنگوئی کی گئی ہے اور سلسلے میں تنبیہہ کی گئی ہے اگر حکومت سندھ نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کئے تو کراچی میں جو بھی خراب صورتحال پیدا ہوگی اس کے ذمے سندھ حکومت ہوگی،انھوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی حکومتیں موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے نچلی سطح پر کام نہیں ہو رہا ہے، کراچی کے نالوں کی صفائی نہیں کی گئی ہے شہر کے اہم بڑے نالے کوڑے کرکٹ سے بھرے ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ دو محکمے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایتھاریٹی،اور پی ڈی ایم اے بنائے ہوئے ہیں لیکن یہ دونوں محکمے کام نہیں کر رہے ہیں ان کے دفاتر وزیر اعظم ہاؤس میں بنے ہوئے ہیں وہاں سے ایک خط بھیجدیا گیا ہے کہ کراچی میں بجلی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے، متوقع بارشوں کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے، انھوں نے کہا کہ یہ خط تو بھی تحریر کرسکتا ہوں جس میں عملی طور پر کچھ کرنے کے بجائے صرف ہدایتیں ہیں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایتھاریٹی جس پر کروڑوں روپے خرچ ہو رہے یہ محکمہ کیا کر رہا ہے؟ یہ سوالیہ نشان ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کراچی کے نالوں پر ناجائز تجاوزات بن گئے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی کے تمام متعلقہ اداروں، اسپتالوں، اسکولوں میں ایمر جنسی نافذ کی جائے،انھوں نے بتایا کہ انصاف ہاؤس نرسری میں بارشوں کے سلسلے میں ریلیف سینٹر قائم کیا جارہا ہے ، جہاں سے کراچی اور اندرون سندھ کے لئے کام کیا جائے گااور ایمر جنسی کی صورت میں امدادی سامان مہیا کیا جائے گا۔ڈاکٹر عارف علوی نے جیکب آباد میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی جانب سے کی جانے والی انتقامی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ، انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں ،اور کارکنوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کاٹی جارہی ہیں،پی پی کے رہنما اعجاز جاکھرانی پی ایس 14اور جیکب آباد کو بادشاھت کی طرح سے چلا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم سندھ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ گر جیکب آباد میں ضمنی انتخابات کے موقع پر فوج کو تعینات نہیں کیا گیا تو وہاں امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کراچی میں پینے کے صاف پانی کی صورتٓحال بھی بہت خراب ہے اس کی تقسیم غیر منصفانہ ہے یہ صورتحال غیر قانونی کنکشنز کی وجہ سے ہے، ایسے حالات میں واٹر بورڈ کے ایم ڈی کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے حوالے سے فوری اقدامات نہیں گئے تو کراچی کے ڈوبنے کے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…