بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

برہان وانی سمیت معصوم کشمیریوں کی شہادت کے ذمہ داروں کو سزا،پاکستان حرکت میں آگیا

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارتی فوج کی جارحیت کسی صورت قبول نہیں ٗ بھارتی حکومت معصوم کشمیریوں کا قتل عام بند کرے ۔پیر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور بربریت کے خلاف پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے اور اس ضمن میں بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر کو مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں پر پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا اور احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا۔اس موقع پر سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے 30 کشمیری شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی سمیت معصوم لوگوں کی شہادت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارتی فوج کی جارحیت کسی صورت قبول نہیں، بھارتی حکومت معصوم کشمیریوں کا قتل عام بند کرے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں پر طاقت کا استعمال ماورائے عدالت قتل کے مترادف ہے، بھارت اس جارحیت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے۔دوسری جانب ایک انٹرویو میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی آواز دبا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہےٗ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے بغیر مسئلہ کشمیر کو ختم نہیں کرسکتا ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی آواز دبا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے جب کہ بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے بغیر مسئلہ کشمیر کو ختم نہیں کرسکتا ہے۔مشیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل جامع مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ ایک سوال کے جواب سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحت کے لیے ہرممکن امداد فراہم کررہا ہے کیونکہ پاکستان اورخطے میں امن کے لیے پرامن افغانستان ضروری ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں احتجاجی لہر زور پکڑ گئی ہے جب کہ قابض فوج کی بربریت میں اب تک 30 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…