منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

مصطفی کمال نے زبان کھول دی،ایم کیو ایم کے ’’بھائی‘‘کے بارے میں ناقابل یقین انکشافات

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم الطاف حسین لاشیں گرانے کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ، جو بھی لیڈر شپ کی صلاحیت رکھتا تھا الطاف حسین نے اس کو مروا دیا ، الطاف حسین چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ مجھے گرفتار افراد کو مار ڈالے تاکہ ایم کیو ایم کو اپنی سیاست چمکانے کے لئے لاشیں مل سکیں ۔ وہ پیر کو انیس قائم خانی ، رضا ہارون اور دیگر پی ایس پی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو بچانے کی بات کی ہے اس لئے ہمارے مخالفین کو سمجھ نہیں آرہی کیا کریں ۔ لوگوں کو سمجھ نہیں آرہا کہ وہ ہماری تعریف کریں یا مخالفت کریں ۔ مصطفی کمال نے کہا کہ کاش ایم کیو ایم کے رہنما دیکھ سکیں کارکن جیلوں میں کیسی حالت میں ہیں ۔ سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ مہاجروں کے لئے فاٹا اور بلوچستان جیسے پیکج کا مطالبہ کرتا ہوں۔ ہم لوگوں کو ملانے کی بات کرتے ہیں ۔ اس پر لوگوں کا شکر گزار ہونا چاہیے ۔ لوگوں کو مارنے کی باتیں کرنے والے پاکستان کے مخالف ہیں ۔ مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم میں جس جس کے اندر لیڈر شپ کی خاصیت تھی اسے اپنے ہاتھوں سے مار دیا گیا۔ ہمیں اگلی لیڈر شپ کے لئے کسی کو نامزد کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک پرچون کی دکان کا مالک بھی اپنی دکان کے لئے لیڈر بناتا ہے ۔ مصطفی کمال نے کہا کہ ہم لانڈھی میں ریاض بھائی کے قتل کی مذمت کرتے ہیں ۔ وہ ایم کیو ایم کے کارکن تھے ۔ صوبائی حکومت ایسے واقعات کا نوٹس لے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم قائد سیاست کرنے کے لئے لاشیں چاہتے ہیں ۔ ایم کیو ایم کے قائد عوام کامینڈیٹ گروی رکھ چکے ہیں ۔ وہ خود کو بچانے کے لئے کراچی کا مینڈیٹ بیچ چکے ہیں ۔ الطاف حسین کو اپنی گرفتاری کا ڈر ہے ۔ سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ 11 جون کو ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ کارکن ہوتا تو 100 لوگ مارتا اور آج یہی شخص پریشان ہے کہ لوگ مر کیوں نہیں رہے ۔ بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہ راست پر لایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو ا پنے پاس چھپا کر نہیں رکھا ہوا ۔ کاش ایم کیو ایم کے قائد بچوں کے والدین کی آہیں سن لیں۔متحدہ کے قائد نے 4 دن پہلے کہا کہ ہمارا دور آنے دو پھر بزنس کمیونٹی کو کفن باندھ کر کراچی سے باہر بھیجیں گے ۔ امجد صابری کے قتل پر لوگوں نے الزام ان کے منہ پر مار دیا۔ پی ایس پی کے رہنما انیس قائم خانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے 260 عہدیدار پی ایس پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ یہ پہلی قسط ہے اور ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ۔ یہ صرف کراچی کے عہدیدار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں کا کارکن لاش مل جائے تو اپنا لیتے ہیں جب کہ کوئی کارکن گرفتار ہو جاتے تو ایسے اپنانے سے انکار کر دیتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…