جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم کے خلاف سازش کے دعوے،تحریک انصاف ناقابل تردید حقیقت سامنے لے آئی

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ٹی اوآرز پر کسی طرح سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ، پانامہ لیکس تحریک انصاف یا کسی فرد کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے خلاف سازش نہیں ہے اس میں پورے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے سربراہان کے نام شامل ہیں جنہوں نے اپنے اپنے ممالک میں خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ، ماضی کی غلطیوں سے بچنے کیلئے پنجاب میں میڈیا سیل کومزید مظبوط اور مؤثر کیا جارہا ہے، میڈیا کے مسائل کو ذاتی طور پر ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پولیٹیکل سیکرٹری ٹو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عون چودھری کی جانب سے بیٹ رپورٹرز کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف جہانگیر خان ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ’’ن‘‘اور موجودہ حکومت وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پانامہ لیکس میں نام آنے پر تحقیقات کروانے میں سنجیدہ نہیں ہیں ہم نے ہر طریقہ سے مذاکرات کئے مگر حکومت کی جانب سے مثبت جواب نہ آنے پر تحریک انصا ف نے اپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے احتجاج کا راستہ اختیار کیا تاکہ حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پہلی بار آزاد کشمیر کے الیکشن میں انتخابات لڑنے جا رہے ہیں جس کا عوام کی جانب سے بھرپور اور مثبت انداز میں رد عمل آرہا ہے ہم امید کرتے ہیں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں جیتے گی ۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں کی جانب سے میڈیا اور صحافیوں نے امتیازی سلوک اور ان سے رابطہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہمارے میڈیا سیل میں کچھ حامیاں ضرور تھیں جن پر قابو پا لیا گیا ہے اور اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے ہم نے پنجاب میں میڈیا کے معاملات کو بہتر بنانے کیلئے صمصمام علی بحاری کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ہے جو ہر وقت میڈیا کے نمائندوں اور بیٹس رپورٹر سے رابطہ میں رہے گی اور ان کی شکایات اور مسائل کو حل کیا جاسکے ۔آخر میں میزبان عون چودھری نے تمام میڈیا کے نمائندوں اور آنے والے صحافیوں کا خصوصی شکریہ اداکیا جس کے بعد تمام صحافیوں کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…