کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پارٹی رکنیت بحال کردی،پارٹی قیادت نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کر دی جس کے بعد عامر لیاقت کی اہم عہدے پر تقرری کیے جانے کا امکان ہے ۔اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق نائن زیرو پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پارٹی رکنیت بحال کر دی گئی ایم کیو ایم کی قیادت نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کر دی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی ایم کیو ایم میں اہم عہدے پر تقرری کی جائے ۔