پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

سیاسی جماعتوں کے اتحاد کا دعویٰ،شہباز حکومت کےلئےخطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 11  فروری‬‮  2025 |

پشاور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد بننے جا رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز تعیناتیوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مرضی کے ججز لا رہے ہیں۔ اور یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ججز ان کے مطابق چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک عدالتیں آزاد نہیں ہوں گی لوگوں کا اعتماد بحال نہیں ہو گا۔

عدالتوں کا کام انصاف دینا ہے۔ لیکن اگر انصاف دینے والے کمزور ہو جائیں تو لوگ خود کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ملک ترقی نہیں کرتا اور لوگ خوشحال نہیں ہوتے۔شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد بننے جا رہا ہے۔ اور سیاسی طور پر ہم قانون اور عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑیں گے۔ ہمیں اپوزیشن بنایا گیا ہے لیکن ہم سیاسی جدوجہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے ریاست جان و مال کی حفاظٹ کی گارنٹی دیتی ہے۔ لیکن جب لوگ سمجھیں کہ ایسا ممکن نہیں تو لوگ سرمایہ کاری نہیں کریں گے۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…