اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ میں نئے قوانین کے تحت غیر قانونی تارکینِ وطن کا گھیرا تنگ

datetime 11  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی )برطانوی ہوم آفس نے نئے امیگریشن قوانین کے تحت غیر قانونی تارکینِ وطن کا گھیرا تنگ کر دیا، گرفتاریوں اور چھاپوں میں تقریبا 38 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہوم آفس کی طرف سے غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف جاری اقدامات کے حوالے سے حکام نے اعلان کیا کہ لیبر کے اقتدار میں آنے کے بعد گزشتہ 12 ماہ کے مقابلے میں تقریبا 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ محکمہ داخلہ کے زیرِ اہتمام آپریشن میں حکومت ملک بدری کے حوالے سے فوٹیج بھی نشر کرے گی، حکومت کی طرف سے اس امر پر زور دیا جا رہا ہے کہ امیگریشن قوانین پر سختی کے ساتھ عمل ہونا چاہیے اور غیر قانونی طور پر مقیم اور کام کرنے والوں کا گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا، انسانی اسمگلرز اپنے مالی فائدے کے لیے لوگوں کو غیر قانونی طور پر چھوٹی کشتیوں میں سوار کر کے ان کی جانوں سے کھلواڑ کرتے ہیں۔یہ بھی بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ ساڑھے 16 ہزار سے زائد ناکام سیاسی پناہ کے متلاشیوں، غیر قانونی تارکینِ وطن اور غیر ملکی مجرموں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے، آدھے سے زیادہ رضا کارانہ طور پر ملک چھوڑ چکے ہیں۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ 5 سال سے زائد عرصے کے دوران جنوری کا مہینہ نئے کریک ڈان کے حوالے سے سرِ فہرست رہا ہے، گزشتہ 6 ماہ کے دوران کام کی جگہوں پر گرفتاریوں میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…