مظفرآباد(رئیس احمد خان)مسلم لیگ ن کے صدر وقائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کو اللہ نے اگر اقتدار دیا تو سفارشی کلچر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،کرپشن ،اقربا پروری نے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ،ایسا نظام لائیں گے کہ میرے بیٹے کو کسی غریب کے بیٹے پر ترجیح نہیں دی جائیگی کسی کی ذات کے خلاف نہیں ،کسی کی توہین ،تضحیک یا نفرت آمیز ماحول پیدا نہیں کرنا چاہتے ، چوہدری شفقت جیسے باصلاحیت نوجوان کی شمولیت لیگ کے لیے نیک شگون ہے ،انہیں جائز مقام ملے گا ،بدقسمتی سے سیاسی تقسیم اب معاشرتی تقسیم تک جاپہنچی ہے جس کو روکنا ہو گا ،ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے ثابت کیا کہ لیگ ساری برادریوں کی نمائندہ جماعت ہے ،عوامی ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آکر آزادکشمیر میں حقیقی تبدیلی لائیں گے آزادکشمیر کی موجودہ بدحالی میں ہم سب شامل ہیں اس کو درست کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے ،مظفرآباد ہمارا دارلخلافہ اورعزت کی نشانی ہے اس کی حفاظت پہلے بھی کی اور آئندہ بھی کریں گے وہ مقامی ہوٹل میں ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری شفقت ایڈووکیٹ کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اور مسلم لیگ ن کے امیدوار اسمبلی راجہ عبد القیوم کی حمایت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔چوہدری شفقت کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں تقریب میں لایا گیا شدید گرمی اور دھوپ کے باوجود شرکاء نے پرجوش نعرے بازی کی چوہدری شفقت کے ہمراہ سردار شوکت علی ایڈووکیٹ،سردار محمد رفیق ،حاجی محمد کبیر ،اعظم طاہری ،چوہدری انور،حاجی محمد شفیق ،ڈاکٹر محمد شفیق ،خلیق احمد ،چوہدری محمد سلیم ،عبد المجید عباسی،عامر مغل ایڈووکیٹ ،چوہدری تبارک علی ،عبد الغفور ،سلیم عباسی ،سردار سفیر ،محمد یعقوب ،شاہد چوہدری ،خورشید مغل ،محمد اکبر ،چوہدری ظفر
نے پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیاجبکہ امیدوار اسمبلی سید رضا علی شاہ نے بھی اس موقع پر راجہ عبد القیوم کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پرراجہ عبد القیوم خان،راجہ ابرار، چوہدری شفقت ایڈووکیٹ ،سردار شوکت عزیز نے بھی خطاب کیا ،راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن راجہ لیگ نہیں ،یہاں تمام برادریاں موجود ہیں یہاں اہلیت و صلاحیت معیار ہے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد لیگ کا حصہ ہیں حلقہ نمبر دو میں ایک غریب کارکن کو ٹکٹ دیا ،ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے سارے فیصلے میرٹ پر کیے پورے آزادکشمیر میں دوستوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اس حوالے سے آزادکشمیر بھر سے لیگی کارکنوں نے جس جذبے کا مظاہرہ کیا وہ لائق تحسین ہے اتفاق اتحاد سے آزادکشمیر بھر میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرتے ہوے حکومت بنائیں گے ن لیگ جب بنی توپروپیگنڈا مہم شروع ہوئی کہ یہ ایک مخصوص برادری کی جماعت ہے مگر وقت نے اور لیگ کے فیصلوں نے ثابت کیا کہ یہ آزادکشمیر کی سب سے بڑی عوامی تائید رکھنے والی جماعت ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے چوہدری شفقت ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تحریک نانصافی بن چکی ہے کارکنوں کی امیدوں اور آرزوں کا خون کیا جارہا ہے مسلم کانفرنس کو پہلے گالیاں دیتے نہ تھکنے والوں نے اتحاد کر کہ گیارہ سالوں سے کی جانے والی وفاداری کو نظر انداز کر تے ہوے پوچھا تک نہیں ،انہوں نے کہا کہ پورے حلقے کے اندر پچھلے ایک ہفتے سے مشاورتی عمل شروع کیا ہوا تھا جس کے بعد کارکنوں کی متفقہ راے کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت اور راجہ عبد القیوم خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے لالچ ہوتی تو گیارہ سال اپوزیشن میں کیوں رہتے ،امیدوار اسمبلی راجہ عبد القیوم خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے کہا کہ چوہدری شفقت کے ساتھ شامل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خو ش آمدید کہتے ہوے انہیںیقین دلاتے ہیں کہ انہیں ان کا جائز مقام ملے گا سیاسی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں ان کی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا سیاسی کارکنوں کی غیر ت کو للکارا جاے تو پھر بڑے بڑے برج الٹ جاتے ہیں حلقہ چار کا برج بھی اس دفعہ الٹنے جارہا ہے عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے اکیس جولائی کو صرف رسمی کاروائی کی جائیگی چوہدری شفقت کی ن لیگ میں شمولیت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور سیاسی تجزیہ نگار اس کو اہم پیش رفت قرار دیتے رہے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی اعلی قیادت ساری رات اور علی الصبح تک مذاکرات کرتی رہی اور آخری مرتبہ تک یہ افواہ پھیلائی جاتی رہی ہے کہ معاملات طے پا گئے ہیں مگر چوہدری شفقت نے تمام تر دباؤ کو مسترد کرتے ہوے فیصلہ کیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری شفقت ن لیگ میں شامل
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/03/PTI-PMLN.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں