جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

امجد صابری کی شہادت، اُس روز گلیاں کیوں اور کس نے بند کرائیں ؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیرداخلہ انورسیال نے کہاہے کہ اگرمیرے گھرجانے سے حالات بہترہوسکتے ہیں تومیں بخوشی گھرجانے کوتیارہوں۔گزشتہ روزامجدصابری مرحوم کے گھرتعزیت کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ امجدصابری کے قتل سے پورے ملک کودکھ اورافسوس ہے ،اورہم بھرپورکوشش کررہے ہیں کہ دہشتگردوں کوقانون کے کٹہرے میں لائیں اورامجدصابری کے قاتل بھی بہت جلدگرفتارکرلیں گے ۔انہوںنے کہاکہ اگرمیری سیکورٹی کیلئے گلیاں بندکرائی گئیں تومیں تحقیقات کراو¿ں گا،میں نے کسی شہری کوتکلیف دینے کیلئے نہیں کہا۔انہوںنے کہاکہ کسی کوعہدے سے ہٹانے یاافسران کے استعفیٰ سے حالات بہترنہیں ہوسکتے ۔انہوںنے کہاکہ میںنے کبھی بھی اپنی سیکورٹی کیلئے گلیاں بندکرنے کونہیں کہااورنہ ہی کبھی میری سیکورٹی کیلئے دکانیں بندکرائی گئیں ۔انہوںنے کہاکہ فنکاربرادری کاحق ہے کہ وہ سیکورٹی مانگیں اورہم بھرپورکوشش کریں گے کہ انہیں موثرسیکورٹی فراہم کریں ۔انہوںنے کہاکہ اس شہرکے صوبے کے لوگ میرے لئے اہم ہیں ،میں سیٹ سے چپک کربیٹھنے والانہیں ہوں ،ملزمان کے خاکے پولیس نے نہیں گواہوں نے بنوائے ہیں ۔صوبائی وزیرداخلہ نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے اویس شاہ کوبھی جلدازجلدبازیاب کرالیاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…