کراچی (این این آئی)اہم سیاسی جماعت کے کارکن کی نشاندہی پرکراچی میں رینجرز کی کارروائی،وہ کچھ برآمد کہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، پاکستان رینجرز سندھ نے سرجانی ٹاؤن سے ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن کی نشاندہی پر کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز نے ایم کیو ایم کے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں ایک لائٹ مشین گن، ایک 22 بور رائفل، 11 سب مشین گنز، ایک سیون ایم ایم رائفل، تین 30 بور پستول، دو 32 بور پستول، 12 ہزار 817 گولیاں برآمد کرلی ہیں۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ اسلحہ زمین میں چھپایا گیا تھا جو شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا۔