اٹھمقام (این این آئی)اٹھمقام سے مظفر آباد جانے والی وین دریا ئے نیلم میں جا گری جس کے باعث تبلیغی جماعت کے 7ارکان جاں بحق اور متعدد زخمی ہیں ۔اطلاعا ت کے مطابق ہائی ایس وین میں تبلیغی جماعت کے کارکن سوار تھے کہ گاڑی مظفر آباد کے قریب دریامیں جا گری ٗواقعہ شاہراہ نیلم پر دیولیاں کے مقام پر پیش آیا جس کے بعد پاک فوج کے جوان اور رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کام شروع کر دیا ذرائع کے مطابق گاڑی کے دریا میں گرنے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق 7افراد جاں بحق اور 5زخمیوں کو دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا اہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔