جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

اہم سیاسی شخصیت کابھائی اغواء،دفتر سے ہی اُٹھالیاگیا

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبد الخالق ہزارہ کے بھائی عبد العلی ہزارہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔عبد العلی ہزارہ کو نامعلوم مسلح افراد گن پوائنٹ پر ان کے ڈرائیور سمیت تین افراد کے ہمراہ ان کے دفتر سے اٹھا کر لے گئے تھے۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مقامی رہنما اور کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے کونسلر بوستان علی ہزارہ نے بتایا کہ پارٹی کے سربراہ کے بھائی کوئلے کے کارروبار سے وابستہ ہیں۔انہوں نے بتایاکہ وہ ریگل پلازہ میں اپنے دفتر میں معمول کے امور کو نمٹانے کیلئے پہنچے تو کچھ دیر بعد سات آٹھ کے قریب مسلح افراد ان کے دفتر میں داخل ہوئے۔انھوں نے بتایا کہ دفتر میں عبد العلی ہزارہ کے ساتھ ان کا ڈرائیور اور ایک مستری بھی موجود تھے۔بوستان علی ہزارہ کے مطابق پہلے مسلح افراد نے تینوں افراد کو مارا پیٹا اور پھر ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اپنے ساتھ لے گئے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کے جنوب میں پہلے 13 میل کے علاقے میں عبد العلی ہزارہ کے ڈرائیور جبکہ کچھ فاصلے کے بعد مستری کو چھوڑ دیا گیا ٗ مسلح افراد پارٹی کے سربراہ کے بھائی کو کسی نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔بوستان علی ہزارہ کے مطابق تاحال عبد العلی ہزارہ کو گن پوائنٹ پر لے جانے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے تاہم انھوں نے بتایا کہ اس صورت حال سے بلوچستان حکومت اور پولیس کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا جب اس واقعہ کے بارے میں سٹی پولیس سٹیشن سے رابطہ کیا گیا تو ایک اہلکار نے بتایا کہ تاحال عبد العلی ہزارہ کے اغوا کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کوئٹہ شہر کے ہزارہ قبیلے پر مشتمل افراد کی قوم پرست جماعت ہے ٗ2009 میں پارٹی کے بانی صدر حسین علی یوسفی کے قتل کے بعد عبد الخالق ہزارہ پارٹی کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…