کراچی(این این آئی) پاکستان ریلوے نے 3 جولائی سے کراچی کینٹ اسٹیشن سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی سی او ریلوے کراچی ڈویژن ناصر نذیر کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 3 جولائی 2016ء کو صبح 11 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے پشاور کے لئے روانہ ہو گی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین 3 جولائی کو رات 8 بجے فیصل آباد کے لئے روانہ ہو گی جبکہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 4 جولائی 2016ء کو صبح 11 بجے لاہور کے لئے روانہ ہو گی۔ عید اسپیشل ٹرینوں کے لئے بکنگ 26 جون 2016ء کو کی جائے گی۔