جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

آزاد کشمیر کے انتخابات ،تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور پارٹی امیدواران کی بھرپور انتخابی مہم چلائے گی ،کسی بھی جماعت کو الیکشن میں غنڈہ گردی اور دھونس دھاندلی کی ہر گز اجازت نہیں دے جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیئرمین سیکرٹریٹ میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی گوجرنوالہ ڈویژن کے امیدوارن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ ، اجلاس میں اعجاز احمد چوہدری ،غلام محی الدین دیوان ، عمر ڈار ، برگیڈئیر ر اسلم گھمن، محمد حسین سرگالہ ، چوہدری مقبول، اکمل سرگالہ، ندیم نثار، سعید ڈار، ثاقب سلیم بٹ و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ۔ اجلاس میں امیدواران نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کیں۔اجلاس سے جہانگیر ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور پارٹی امیدواران کی مرکزی سطح تک بھرپور انتخابی مہم چلائے گی اور کسی بھی جماعت کو الیکشن میں غنڈہ گردی اور دھونس دھاندلی کی ہر گز اجازت نہیں دے گی ،امیدواران اپنے اپنے حلقوں میں عوام تک پارٹی کا پیغام پہنچائیں اور کارکنوں کو متحرک کرے ، کشمیری عوام کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہے، موجودہ حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے ،حکمرانوں نے ملک کو مسائلستان بنا دیا ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں حکمران قوم کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے سنجیدہ ہی نہیں۔اجلاس سے اعجاز احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی میدان میں تحریک انصاف کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ، کراچی خون اور آگ میں جل رہا ہے ، بے حس حکمران نواز شریف کی آمد پر جشن منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں ۔سرکاری وسائل سے آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ لینے والی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو عبرت ناک شکست ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں فوج تعینات کی جائے ،پی ٹی آئی خیبر پختون خواہ کی طرح آزاد کشمیر میں بھی عوام کی بھرپور خدمت کرے گی ،کشمیر کے عوام آف شور زدہ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیں عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جو آزاد کشمیر کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے، پی ٹی آئی عید کے بعد کرپٹ حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر ہو گی ۔ اجلاس سے غلام محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن کو پر امن اور صاف اور شفاف بنانے کے لئے فوج کی تعیناتی اشد ضروری ہے تا کہ کشمیری عوام آزاد ی کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکے ، انہوں نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں سے نجات حاصل کرنے کے لئے کشمیری عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں ،پی ٹی آئی انشاء اللہ آئندہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے بعد حکومت بنائے گی ، جیت پی ٹی آئی کا مقدر بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…