کراچی (این این آئی)آصف زرداری کے بعدایدھی کو وفاقی حکومت کی جانب سے بڑی پیشکش،جواب نے سب کو حیران کردیا،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے جمعہ کو ایس آئی یو ٹی میں ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی عیادت کی ۔وزیر خزانہ اور گورنر سندھ نے عبدالستار ایدھی کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔وفاقی وزیر خزانہ نے عبدالستار ایدھی کو وفاقی حکومت کی جانب سے علاج میں ہرممکن تعاون کی پیشکش کی ۔تاہم عبدالستار ایدھی نے کہا کہ ان کا علاج اطمینان بخش طریقے سے جاری ہے ۔سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے فلاحی شعبے میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے ۔پوری قوم ان کی خدمات کو سراہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی عبدالستار ایدھی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے ۔اس موقع پر گورنر سندھ نے بھی عبدالستار ایدھی کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ۔