منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

گزشتہ سال دوسوفیصد اضافہ کرنے کے باوجودخیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں مزید بڑھانے کا فیصلہ،اتنا اضافہ کہ ہوش اُڑ جائیں

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کی قرارداد منظور کر لی ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات بلوچستان اسمبلی اراکین کی برابرلائی جائیں۔ڈیڑھ منٹ کے قلیل وقت میں منظورہونیوالی قرار داد جے یوآئی کی مولاناعصمت اللہ نے پیش کی قرار داد کے متن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اراکین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کی تنخواہیں اورمراعات ملک کے غریب صوبے بلوچستان اسمبلی کے اراکین کے برابر لائی جائیں اسمبلی میں موجود تمام اراکین نے ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے قراردادمنظورکی صرف تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ادریس خٹک نے قراردادکی مخالفت کی۔خیبرپختونخوااسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں اور مراعات میں گزشتہ سال دوسوفیصد اضافہ کیاگیاتھا اس وقت ان کی تنخواہیں45ہزارتھیں جس میں اضافہ کرکے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے کردیاگیا جبکہ بلوچستان اسمبلی کے اراکین چارلاکھ30ہزارروپے سے اوپرکی تنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں واضح رہے کہ خیبرپختونخوااسمبلی کے رواں بجٹ اجلاس میں صوبے کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف10فیصداضافے کا اعلان کیاگیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…