ٹیکسلا (مانیٹرنگ ڈیسک)حساس اداروں نے منظور آباد کے علاقے سے افغان جاسوس کو دگرفتار کر لیا ۔اطلاعات کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیکسلا کے علاقے منظور آباد سے افغان جاسوس کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ذرائع کے مطابق افغان جاسوس ٹیکسلا میں سبزی فروش کے روپ میں رہائش پزیر تھا جس کے قیضے سے پاکستانی شناختی کارڈ سمیت اہم دستاویز بھی برآمد ہوئے جاسوس ٹیکسلا میں سبزی فروش کا کام کرتا ہے تاہم اس کی شناخت کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ۔