جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

کراچی جل اٹھا کتنے ارب کا نقصان ہوا ؟ جان کر آپ کے ہو ش اُ ڑ جا ئیں گے

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک )کراچی کے علاقے گلبائی کی ٹائرفیکٹری میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے ۔فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے آگ کو تیسرے درجہ کی آگ قراردیا جارہا ہے ۔گلبائی کی ٹائر فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابوپانے کے لیے فائر بریگیڈ کےعملے کو پانی کی کمی کاسامنا ہے جبکہ آگ بجھانے کے لیے نیوی،ایئرفورس کے فائر ٹینڈرزکو بھی طلب کر لیئے گئے ہیں ۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اس سے قبل آج سائٹ ایریا فیکٹری میں بھی آگ لگی تھی جس پر قابو پالیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سائٹ ایریا فیکٹری کی آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جس میں لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل گیا تھا۔ آگ بجھانے کے عمل میں 18فائر ٹینڈر نے حصہ لیاتھا ۔جبکہ آگ آج صبح لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری میں موجود سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، فیکٹری میں کپڑا ،تاریں اور ٹائروں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کو آگ نے تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی تھیں جنہوں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے ۔ حادثہ گلبائی ٹائر فیکڑی کے گودام میں پیش آیا جہاں رکھے ہوئے ٹائروں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اس کے علاوہ گودام میں موجود کپڑا اور دیگر سامان بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے بعد شروع میں فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں مگر اس کے بعد آگ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید 7 گاڑیاں موقع پر بھیج دی گئیں جنہوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔ دوسری جانب کراچی میں مزید دو مقامات پر بھی آتشزدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں بھیجنے کیلئے عملے کے پاس گاڑیاں ہی نہیں ہیں ، متعدد خراب گاڑیاں گودام میں ہیں جبکہ 25 گاڑیاں خراب حالت میں کباڑ بن چکی ہیں اور مختلف فائر سٹیشنز پر کھڑی ہیں ۔ جس کی وجہ سے آگ بجھانے کی کوششوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…