منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

(ن ) لیگ کو بڑا دھچکا ، اہم وکٹ گر گئی اور کس جما عت میں شمو لیت کا اعلا ن کیا ؟پتہ چل گیا

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری ہونیوالی پریس ریلیز کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مالیات خواجہ طاہر ایوب لون نے مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔اس بات کا اعلان انہوں نے میر پور میں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ طاہر ایوب کو سنی اتحاد کونسل میں لانے کیلئے سنی اتحاد کونسل آزا د کشمیر کے صدر عبد الخالق نقشبندی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔خواجہ طاہر ایوب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے منشور اور قیادت سے متاثر ہو کر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوا ہوں۔ سنی اتحاد کونسل نظام مصطفی کی علمبردار اور نظریاتی جماعت ہے۔آزاد کشمیر کے الیکشن میں سنی اتحاد کونسل سرپرائز دے گی۔ صاحبزادہ حامد رضا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ طاہر ایوب لان کو سنی اتحاد کونسل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ خواجہ طاہر ایوب آزاد کشمیر کے الیکشن کیں سنی اتحاد کونسل کی انتخابی مہم میں سرگرم کردار ادا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…