کر اچی (مانیٹرنگ ڈیسک)امجد صابری کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔ قتل میں ملوث مبینہ حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سکیورٹی اداروں نے جاری کردیں۔ فوٹیج میں حملہ آوروں کو پیچھا کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ملزمان کے بیک اپ میں ایک اور موٹر سائیکل سوار بھی موجود تھا۔تھانہ شریف آباد کی حدود میں معروف قوال امجد صابری کے قتل کا مقدمہ بھائی عظمت صابری کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر ایک سو ایک بٹا دو ہزار سولہ میں انسداد دہشتگردی کی دفعات سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، جبکہ مقدمہ میں نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ایس ایس یو سرویلنس کیمروں کی سی سی ٹی وی جاری کر دی گئی ہے جس میں موٹر سائکل پر سوار ملزمان کو امجد صابری کا پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹیج میں موٹر سائکل پر سوار دو ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ عقب میں بیٹھے حملہ آوور نے سفید رنگ کا شلوار قمیض پھنا ہوا ہے، جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے نے پینٹ شرٹ پھن رکھی ہے۔ تحقیقاتی اداروں کے مطابق فوٹیج کی مدد سے پیچھے بیٹھے ملزم کی شناخت میں بہت مدد ملے گی۔سکیورٹی داروں کی جانب سے جاری ایک اور سی سی ٹی وی بھی اب تک نے حاصل کر لی ہے۔ سکیورٹی اداروں نے ابتدائی طور پر ایک موٹر سائکل پر سوار دو حملہ آوروں کے واردات میں ملوث ہونے کا شعبہ ظاہر کیا تھا، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کے بیک اپ میں ایک موٹر سائیکل سوار موجود تھا۔ سی سی ٹی وی میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ بیک موٹر سائکل سوار ساتھیوں کا انتظار کر رہا ہے اور ان کے آنے کے بعد دونوں موقع سے باآسانی فرار ہوگئے۔
امجد صابری کا قتل ! بھائی نے اہم کا م سر انجام دیدیا
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/06/Sarwat-sabri-.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں