پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

امجد صابری کے قاتل کا خاکہ میرے بیٹے سے ملتا ہے ، دعوی نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قوال امجد صابری کے مبینہ قاتل کا خاکہ میڈیا پر سامنے آنے پر کراچی کے علاقے گزری کی ایک خاتون حمیدہ بی بی نے دعویٰکیا ہے کہ یہ خاکہ میرے لاپتہ بیٹے سے ملتا ہے ، میرا بیٹا ناصر بھی اسی طرح سر پر پی کیپ پہنتا تھا، ناصر کی صحبت ٹھیک نہیں تھی وہ نشہ کرنے لگا تھا۔ تین سال پہلے ایک شخص طاہر بلوچ بیٹے کو ساتھ لے گیا تھا پھر واپس نہیں آیا۔جمعرات کو ایک نجی ٹی
وی سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون حمیدہ بیگم نے کہاکہ میرے بیٹے کی صحبت ٹھیک نہیں تھی۔میرا بیٹا ناصر بھی اسی طرح کی کیپ پہنتا تھا۔ تین سال سے اس کو ڈھونڈ رہی ہوں۔ہر جگہ درخواست دے چکی ہوں لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چلا۔انہوں نے بتایا کہ تین سال پہلے اس کو طاہرلاشاری نامی آدمی لے گیا تھا اس کے بعد اس کا پتہ نہیں چلا۔ طاہر کے خلاف پولیس مقابلے سمیت بہت سے مقدمات ہیں۔ ناصر اور طاہر میں تین سال پہلے دوستی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا نشہ کرتا تھا جس کا کئی بار ہسپتال میں علاج بھی ہوتا رہا۔ طاہر بھی اس موقع پر ہمارے پاس آتا تھا۔میرے بیٹے کو لے کر جانے لگا تو میں نے پوچھا کہ کہاں جا رہے ہو تو اس نے کہا کہ ہم آ رہے ہیں لیکن اس کے بعد ان سے رابطہ نہیں ہوا26.دسمبر 2013کو میرا بیٹا گیا اس کے بعد اس سے کوئی رابطہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میرے بیٹے نے ہی امجد صابری کو قتل کیا ہے تو اس کو سزا دیں لیکن بیٹے کا پتہ تو چلے ۔ حمیدہ بیگم نے کہا کہ طاہر بلوچ کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جن میں پولیس مقابلے ، غیر قانونی اسلحے جیسے سنگین مقدمات شامل ہیں ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…