منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

شہرت ملنے کے باوجود امجد فرید صابری نے اپنا علاقہ کیوں نہ چھوڑا؟وجہ ایسی کہ آپ بھی داد دیں گے

datetime 23  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے باوجود امجد صابری لیاقت آباد میں ہی رہائش پذیر رہے، مکان بدلنے کے سوال پر کہا کرتے تھے لالوکھیت ان کا گھر ہے، ذرا سی تکلیف پر پورامحلہ مدد کو آجاتا ہے یہ علاقہ کیسے چھوڑ سکتا ہوں۔لیاقت آباد چار نمبر میں واقع مکان نمبر3/906میں غلام فرید صابری نے ہجرت کے بعد پوری عمر گزاری اور ان کے جانشین بیٹامجد صابری نے بھی آخری وقت تک اسی مکان میں سکونت اختیار کیئے رکھی۔امجد صابری کہا کرتے تھے کہ بچے اکثر گھر شفٹ ہونے کا کہتے ہیں، مگر لیاقت آباد والی محبتیں کہیں اور نہیں مل سکتیں، غلام فرید صابری کے ساتھ ان کے بھائی مقبول احمد صابری کا گھر بھی اسی گلی میں موجود ہے، صابری برادران ہی نہیں بلکہ ان کے بچوں نے بھی ان گلیوں کو نہیں چھوڑا۔امجد صابری اپنے علاقے لالوکھیت کی طرح اپنے ملک کو بھی بہت اہمیت دیتے تھے،لیاقت آباد سے محبت کرنے والے قوال نے جان بھی لیاقت آباد میں ہی دی، قاتلوں نے امجد فرید صابری کو ان کے والد کے نام سے موسوم غلام فرید صابری انڈرپاس کے قریب نشانہ بنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…