لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے مر کزی ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں( آج )جمعہ کو پٹیشن دائر کر یں گے ‘وزیر اعظم نوازشر یف نے اپنے اثاثوں کے بارے قوم سے ہمیشہ جھوٹ بولا ہے ‘عید تک حکومت نے پانامہ لیکس کا معاملہ حل نہ کیا تو تمام اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے ‘پیپلزپارٹی سمیت جو بھی کر پشن کے خلاف چلے گا ہم اسکے ساتھ سڑکوں پر آئیں گے ۔ جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے تر جمان نعیم الحق نے کہا کہ نوازشر یف نے عام انتخابات میں حصہ لیتے وقت الیکشن کمیشن میں جو کاغذات نامزدگی جمع کروائے ان میں اثاثوں کے حوالے سے قوم سے جھوٹ بولا ہے اس لیے تحر یک انصاف نے وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے آج (جمعہ) کو رجوع کر کے پٹیشن دائر کر نیکا فیصلہ کیا ہے ۔ نعیم الحق نے بتایا کہ نوازشر یف کی نااہلی کیلئے عام انتخابات میں ان کے مدمقابل حصہ لینے والی تحر یک انصاف کی خاتون امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کر یں گی اور اگر الیکشن کمیشن آئین وقانو ن اور انصاف کے مطابق فیصلہ کر یگا تو نوازشر یف قوم سے جھوٹ بولنے کی وجہ سے نااہل ہو جائیں گے ۔