لاہور(این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ معروف نعت خواں اور قوال امجد صابری محبت اور امن کے پیغام کے داعی اور ایک ملنسار ، شفیق اورسادہ دل انسان تھے۔ انہوں نے قوالی کے فن کو جدت اور انفرادیت کے ساتھ نئی بلندیوں پر پہنچایا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امجد صابری کا خلاء مدتوں پر نہیں ہوگا اور نعت گوئی اور فن قوالی میں امجد صابری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امجد صابری کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہیں قتل کرنے والے درندوں سے بھی بدتر ہیں۔