اسلام آباد(آن لائن)عیدالفظر کی آمد آمد کے موقع پر دہشت گردی کی ایک نئی لہر نے ملک بھر کی اہم اور معروف سیاسی سماجی شخصیات کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔ متعدد سیاسی ، سماجی اوردیگر معروف شخصیات نے وزارت داخلہ سے اپنی سیکورٹی کے لیے درخواستیں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔کراچی ،لاہور،کوئٹہ اور کے پی کے میں اہم شخصیات کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے ۔خفیہ اداروں نے رمضان سے قبل ہی وزارت داخلہ رپورٹ بھجوا دی تھیں ۔ آن لائن ذرائع کے مطابق اے این پی کی معروف شخصیت شاہی سید نے وزارت داخلہ کو ایک درخواست دید ی ہے کہ کراچی کے حالات پھر خراب ہوتے چلے جارہے ہیں اور انکی جان کو شدید خطرہ ہے لہذا سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں ۔دوسری جانب لاہور کی متعدد سیاسی اور لوک فنکاروں نے بھی وزارت داخلہ سے باقاعدہ رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔معلومات کے مطابق دو ہفتہ قبل ایک سیکورٹی الرٹ جاری ہوا جس میں وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کو اہم شخصیات سمیت اہم عمارتوں اور جگہوں کے بارے معلومات دیدی تھیں مگر تمام صوبوں نے معمول کی سیکورٹی کے علاوہ کوئی غیر معمولی اقدام نہیں اٹھایا ۔سیکورٹی الرٹ میں کراچی اور کے پی کے کو شدید دھمکی تھی اور اس میں پبلک پارک ،بس اڈوں سمیت مارکیٹوں میں بھی دہشت گردی کا خطرہ تھاوزارت داخلہ نے بروقت اگاہ کرنے کے ساتھ وفاقی دارلحکومت میں بھی غیرمعمولی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا تھا۔گزشتہ دن امجد صابری کی شہادت کے بعد ایک بارپھر ملک دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کے نشانہ پر آگیا ہے اور ملک بھرمیں نماز تراویح اور سحری کے اوقات خصوصی دعائیں بھی ہونے لگی ہیں کہ امجد صابری سمیت دیگر بے گناہوں کے قاتل جلد از جلد بے نقاب ہو جائیں تاکہ تیزی سے چلتی ہوئی غیر معمولی دہسشت اور وحشت کی لہر کو کم کیا جا سکے ۔ذرائع کا کہنا ہے وزارت داخلہ نے ایک بار پھر الرٹ جاری کر دیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ بروقت رپورٹنگ اور خفیہ کیمروں کی مدد سے دہشت گردی کی کاروائیوں کو ناکام بنا یا جا سکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق سند ھ حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ڈاکٹرز،پروفیسرز ،انجئیرز اور دیگر شعبہ ہائے کی معروف شخصیات کی سیکورٹی بڑھائی جائے ۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ نے سیکورٹی اداروں کی کارگردگی پر بھی سوالیہ نشان اٹھایا ہے بلکہ کراچی اپریشن سے خوف زدہ ایک سیاسی قوت کو بولنے کے لیے جواز مل گیا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو کراچی اپریشن کی ناکامی ثابت کریں دوسرا ڈاکٹر فاروق ستا رنے پاک سرزمین پارٹی کی محبت سے سرشار ہو کر امجد صابری کی شہادت کا ذمہ دار بھی اسی پارٹی کو ٹھہرا دیا تھا جو کہ ایسے مواقع جوق یا تنقید برائے تنقید کے نہیں ہوتے ہیں اس میں اصلاحی اور تعمیری کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔وزارت داخلہ کو ایک رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ سیف سٹی منصوبہ کے تحت لگائے جانے والے کیمروں کی زد میں پولیس پکٹ کو نہیں کیا گیا کیونکہ وہاں جو واردات ہونی ہے وہ سیکورٹی کیمروں کی زد میں نہ آسکیں ،وفاقی پویس کے ایک مایہ ناز آفیسر نے اپنانام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ اب بھی پرانی پویس کی طرز تھانے باقاعدہ بکتے ہیں چوکیاں،پکٹیں اور دیگر ایمرجنسی ناکے پولیس افسران کو بھتہ دیکر اپنی کمائی کا ذریعہ بنائے ہوئے ہیں،انہوں نے ہی بتایاکہ ایک شہری ااور ایک پولیس اآفیسر نے درخواست وزارت کو دیدی ہے کہ اسلام آباد کی چوکیاں جب تک کیمروں کی زد میں نہیں آئیں گی اس وقت تک دہشت گردی سمیت جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا ۔وزارت داخلہ پر اب منحصر ہے کہ پولیس چوکیوں کو خفیہ کیمروں کی ز د میں لا کر دہشت گردی سمیت دیگر جرائم کا خاتمہ کرنے چاہتے ہیں یا حکمت عملی کے تحت خاموشی اختیار کرتے ہیں۔اسلام آباد کی معروف عمارتیں ،پریس کلب،اورحساس عمارتوں کی سیکورٹی ایک بار پھر سخت کرنے کے احکامات دیدیے گئے ہیں۔اسلام آباد سمیت ملک بھرمیں عبادت گاہوں،مساجد،امام بارگاہوں،چرچ اور مندر کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے صوبوں سمیت وفاق کی انتظامیہ کو بھی باقاعدہ اگاہ کر دیا گیا ہے اوروزار ت داخلہ نے وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر سخت ترین اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے
عید پر اہم شخصیات سے متعلق بڑا خدشہ، خفیہ اداروں نے رپورٹ جاری کر دی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عید کی خوشیاں دوبالا،صدر نے عید الفطر کی چھٹیاں ایک ہفتے تک بڑھادیں
-
گیسٹ ہاؤس سے ملنے والی خاتون کی برہنہ لاش کا معمہ حل، دراصل کون تھی ...
-
اس بار روزے 30 ہوں گے یا 29؟ عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
35 ہزار والا ٹکٹ اب صرف 13 ہزار میں ایئر ٹکٹس کی قیمت میں بڑی ...
-
بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)
-
انڈیا میں بیٹے کی شادی پر مرے ہوئے باپ کی شرکت؛ ویڈیو وائرل
-
زیادتی یا بغیر شادی پیدا ہونیوالے بچوں کی کفالت ماں کرے گی یا باپ؟ عدالت ...
-
کرکٹ کی دنیا کی مہنگی ترین ٹی20 لیگ ‘ سعودی عرب کے خفیہ منصوبے کا ...
-
پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کر دیا
-
محسن نقوی کا وزارت داخلہ چھوڑنےاور بریک لینے کا فیصلہ،معروف صحافی کاتہلکہ خیز دعویٰ
-
افغانیوں کو کیسے بارڈر پار پھینک دوں؟اگر افغانی پاکستان کی نیشنیلٹی لینا چاہتے ہیں تو ...
-
سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد پروپیگنڈا کرنے والا ملزم بنی گالا سے گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عید کی خوشیاں دوبالا،صدر نے عید الفطر کی چھٹیاں ایک ہفتے تک بڑھادیں
-
گیسٹ ہاؤس سے ملنے والی خاتون کی برہنہ لاش کا معمہ حل، دراصل کون تھی ؟ تفصیلات منظرعام پر
-
اس بار روزے 30 ہوں گے یا 29؟ عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
35 ہزار والا ٹکٹ اب صرف 13 ہزار میں ایئر ٹکٹس کی قیمت میں بڑی کمی
-
بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)
-
انڈیا میں بیٹے کی شادی پر مرے ہوئے باپ کی شرکت؛ ویڈیو وائرل
-
زیادتی یا بغیر شادی پیدا ہونیوالے بچوں کی کفالت ماں کرے گی یا باپ؟ عدالت کا اہم فیصلہ
-
کرکٹ کی دنیا کی مہنگی ترین ٹی20 لیگ ‘ سعودی عرب کے خفیہ منصوبے کا انکشاف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کر دیا
-
محسن نقوی کا وزارت داخلہ چھوڑنےاور بریک لینے کا فیصلہ،معروف صحافی کاتہلکہ خیز دعویٰ
-
افغانیوں کو کیسے بارڈر پار پھینک دوں؟اگر افغانی پاکستان کی نیشنیلٹی لینا چاہتے ہیں تو دے دیں،علی امی...
-
سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد پروپیگنڈا کرنے والا ملزم بنی گالا سے گرفتار
-
7 فٹ 9 انچ دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئے
-
بیٹے سے دوستی کا رشتہ،مہینے میں 2 بارملنے دبئی جا تا ہوں