لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے نامور قوال امجد صابری کے بہیمانہ قتل کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ۔رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی طرف سے جمع کروائی گئی مذمتی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان نامور قوال امجد صابری کے بہیمانہ قتل کی پرزُور مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتا ہے، اس کے علاوہ وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ وہ نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کرے تاکہ ملک سے دہشت گردی کے ناسُور کو جڑ سے اُکھاڑ کر پھینکا جا سکے جس سے ملک کا کوئی بھی فرد محفوظ نہیں۔