منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

معروف قوال امجد صابری کی نماز جنازہ کس شخصیت نے پڑھوائی؟ نام سامنے آ گیا

datetime 23  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف قوال امجد صابری کی نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر ادا کی گئی، نماز جنازہ پاکستان کی معروف روحانی درگاہ پاکپتن شریف کے گدی نشین دیوان احمد چشتی کی امامت میں ادا کی گئی ۔ معروف قوال امجد فرید صابری کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں پاپوش نگر کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔امجد صابری کے نماز جنازہ میں غم سے نڈھال ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور آہوں اور سسکیوں میں امجد فرید صابری کو منوں مٹی تلے دفنا دیا گیا۔امجد فرید صابری کی آخری آرام گاہ ان کے والد اور چچا کی قبروں کے نزدیک ہی بنائی گئی ہے۔نماز جنازہ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پولیس ، سکیورٹی اور حساس اداروں کے جوانوں نے بھی خدمات انجام دیں۔ امجد فرید صابری کو گزشتہ روز گھر سے نکلتے وقت ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا ، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار ، پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں موجود تھیں ، اس کے علاوہ امجد فرید صابری کی موت کے سوگ میں لیاقت آباد میں جگہ جگہ سیاہ رنگ کے جھنڈے بھی لہرائے گئے۔
امجد فرید صابری کی میت کو نماز جنازہ کیلئے پاپوش نگر کے قبرستان میں لایا گیا تو تمام راستے عقیدت مند ان کے جنازے کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔اس کے علاوہ جنازے کے راستے میں آنے والے گھروں کی خواتین اور مرد حضرات بھی میت گزرنے پر دھاڑیں مار مار کر آنسو بہاتے رہے۔ نماز جنازہ لیاقت آباد نمبر 4 کی مین سڑک پر ادا کی گئی ، اس موقع پر دونوں اطراف سے سڑک کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…