اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

امجد صابری کا نماز جنازہ ادا، دفن کہاں کیا گیا ؟ خبر آ گئی

datetime 23  جون‬‮  2016 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ روز نا معلوم افراد کی فائرنگ سے داعی اجل کو لبیک کہنے والے پاکستان کے معروف قوال امجد فرید صابری کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں پاپوش نگر کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔امجد صابری کے نماز جنازہ میں غم سے نڈھال ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور آہوں اور سسکیوں میں امجد فرید صابری کو منوں مٹی تلے دفنا دیا گیا۔امجد فرید صابری کی آخری آرام گاہ ان کے والد اور چچا کی قبروں کے نزدیک ہی بنائی گئی ہے۔نماز جنازہ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پولیس ، سکیورٹی اور حساس اداروں کے جوانوں نے بھی خدمات انجام دیں۔ امجد فرید صابری کو گزشتہ روز گھر سے نکلتے وقت ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا ، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار ، پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں موجود تھیں ، اس کے علاوہ امجد فرید صابری کی موت کے سوگ میں لیاقت آباد میں جگہ جگہ سیاہ رنگ کے جھنڈے بھی لہرائے گئے۔
امجد فرید صابری کی میت کو نماز جنازہ کیلئے پاپوش نگر کے قبرستان میں لایا گیا تو تمام راستے عقیدت مند ان کے جنازے کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔اس کے علاوہ جنازے کے راستے میں آنے والے گھروں کی خواتین اور مرد حضرات بھی میت گزرنے پر دھاڑیں مار مار کر آنسو بہاتے رہے۔ نماز جنازہ لیاقت آباد نمبر 4 کی مین سڑک پر ادا کی گئی ، اس موقع پر دونوں اطراف سے سڑک کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…