اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئرصحافی کے دعوے نے تہلکہ مچا دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ چیئرمین نیب دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے حکومت اور شرافیہ کے دباؤ کی زد میں ہیں۔ چیئرمین نیب پر اسلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ پنجاب میں احتساب نہ کریں۔ پنجاب کے بہت سے ادارے ایسے ہیں جہاں سے حکومت پنجاب نے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ غائب کروایا ہے۔ میٹرو بس پراجیکٹ میں 22 ارب روپے کا گھپلا ہوا ہے اور ایل ڈی اے پلازہ میں میٹرو بس کا ریکارڈ جلا نہیں تھا بلکہ وہ نیب کے ہاتھ چڑھ گیا تھا۔سینئر صحافی نے دعویٰ کیا کہ حکومت چاہتی ہے کہ نیب احتساب کیلئے پنجاب کا رخ نہ کرے اور اس مقصد کیلئے چیئرمین نیب پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ میں 22 ارب گھپلے کے ڈاکومنٹس میرے پاس بھی موجود ہیں۔