اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز قوال امجد صابری قوالی کے علاوہ بھی ایک ایسے کام میں مہارت رکھتے تھے جو فن قوالی سے بالکل الگ تھلگ ہے، معروف قوال امجد صابری کرکٹ کے شاندار کھلاڑی تھے ، امجد صابری بطور کھیل کرکٹ کو بہت پسند کرتے تھے اور فراغت میں زیادہ وقت کرکٹ کو ہی دیتے تھے۔ امجد صابری کی شہادت سے قبل بھی ایک میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی تھی جب فنکاروں کے مابین کھیلے جانے والے ایک میچ میں انہوں نے سلپ میں کھڑے ہو کر انتہائی اہم کیچ تھاما، کرکٹ میچ کے دوران کمنٹیٹر بار بار امجد صابری کے اس یادگار کیچ کو سراہتے رہے۔
واضح رہے کہ معروف قوال امجد صابری کو گزشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔
معروف قوال امجد صابری کی زندگی کا حسین لمحہ، امجدصابری قوالی کے علاوہ کس کام میں مہارت رکھتے تھے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/06/10-18.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں