کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے بیرسٹر اویس شاہ کی اطلاع دینے والے کیلئے ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم کا اعلان کر دیا۔ تفصیل کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے بیرسٹر اویس شاہ کی اطلاع دینے والے شخص کو حکومت سندھ کی جانب سے ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص بیرسٹر اویس شاہ کی اطلاع دے گا اسے ایک کروڑ روپے انعام کے طور پر دئیے جائیں گے۔واضح رہے کہ اویس شاہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے ہیں اور انہیں دوروز قبل کلفٹن کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔